کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لاک ڈاون برقرار، کاروباری سرگرمیاں معطل

Published On 23 May,2021 09:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کے سبب سندھ حکومت کی پابندیاں برقرار ہیں، شہر میں آج کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہفتہ وار لاک ڈاون نافذ ہے۔

سندھ حکومت کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب متحرک، ہفتے کو صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں موجودہ پابندیاں مزید 2 ہفتوں کے لیے برقراررکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایات ہیں کہ ایس او پیز پر علمدر آمد کرانے کے لئے مزید سختی اختیار کی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں آج مکمل طور پر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام سیاحتی مراکز، ساحلی مقامات، تفریحی پارکس بھی دو ہفتے مکمل بند رہیں گے۔

 

پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث لاک ڈاون میں نرمی تو کی گئی ہے لیکن ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن برقرار رکھا گیا ہے۔ مختلف شہروں کی طرح آج شہر اقتدارمیں بھی ہفتہ وار لاک ڈاؤن ہے۔ لاہور کے تجارتی مراکز بھی بند ہیں، ہال روڈ، جیل روڈ، موتی بازار، شاہ عالم مارکیٹ سمیت اہم مارکیٹوں میں کاروبار نہیں کیا جا رہا، شاہراہوں پر پولیس کی جانب سے گشت بھی جاری ہے۔

 

Advertisement