کراچی کا گلبائی فٹبال سٹیڈیم خستہ حالی کا شکار، اہل علاقہ شکوہ کناں

Published On 14 June,2021 01:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کا گلبائی فٹبال سٹیڈیم خستہ حالی کا شکار، لائٹیں خراب، بیرونی دیوار تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سٹیڈیم میں گھاس تک موجود نہیں۔ اہل علاقہ سیاست دانوں سے شکوے کرنے لگے۔

کراچی میں ایسے کھیل کے میدان بہت کم ہیں جو کھیلنے کے قابل ہیں لیکن کچھ ایسے بھی گراؤنڈ ہیں جو سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے، ان میں سے ایک گلبائی فٹبال اسٹیڈیم بھی ہے ، جہاں ایک سال پہلے پاکستان تحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ نے اسے جدید بنانے کا اعلان کیا تھا۔

گلبائی فٹبال اسٹیڈیم میں نہ گھاس لگی اور نہ ہی لائٹیں جلیں لیکن سیاسی رہنماوں کی باتوں سے مکینوں کے دل ضرور جلے۔ فٹبال گراونڈ ایک سال بعد بھی جوں کا توں ہے، اسٹیڈیم کی بیرونی دیوار تک نہیں بنائی جا سکی۔

جھاڑیاں ، کچرا، اور مرکزی دروازے کے باہر کھلا نالہ کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اہل علاقہ کا شکوہ ہے کہ اس گراونڈ کی نہ تو صوبائی حکومت
کو فکر ہے اور نہ ہی انصاف اسپورٹس ونگ کو دلچسپی ہے۔
 

Advertisement