ویزہ مسائل، عالمی چمپئین انعام پہلوان کی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئین شپ میں شرکت مشکوک

Published On 13 July,2021 09:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ چمپئین انعام پہلوان کی فرانس میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئین شپ میں ویزہ مسائل کی وجہ سے شرکت مشکوک ہو گئی، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوسکتا ہے۔

انعام بٹ پہلوان 16جولائی سے فرانس میں ہونے والی ورلڈبیچ ریسلنگ چمپئین شپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے اکھاڑے میں دیگر پہلوانوں کے ہمراہ روزانہ پانچ، پانچ گھنٹے کسرت کر رہے ہیں لیکن ویزہ مسائل کی وجہ سے انعام پہلوان کی اس چمپئین شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

انعام پہلوان نے 2017 ،2018اور 2019 میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا لیکن اس بار انہیں فرانس کا ویزہ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے دیگر پہلوان بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

پہلوانوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انعام پہلوان کو فرانس بھجوانے کا فروی بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے یہ میڈل پاکستان لاسکیں۔
 

Advertisement