پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن ہرا دیا

Published On 29 August,2021 11:31 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن کو1-2 سے ہرا دیا ہے۔

لیگ میں اب تک چار میچ کھیلنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی پہلی کامیابی ہے جبکہ تین میچوں میں اس کو پاکستان واپڈا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم، ملتان میں کھیلے گئے لیگ کے ایک اہم میچ میںوقفے تک سوئی سدرن گیس کمپنی کو مسلم کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا۔

پہلے ہاف کے 43 ویں منٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے زین العبادین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کو 48 ویں منٹ میں مسلم کلب کے حکمت اللہ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل سوئی سدرن گیس کمپنی کے علی خان نیازی نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی لیگ کے میچز میں یہ پہلی تھی، جبکہ تین میچوں میں اس کو پاکستان واپڈا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،مسلم کلب چمن کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، طارق لطفی سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم جبکہ عبدالقدیر سنیئر مسلم کلب چمن ٹیم کے کوچنگ فرائض انجام دے رہے ہیں،

ریفری کے فرائض عدنان انجم نے انجام دیئے ، جبکہ محبوب علی اور ماجد خان نے ان کی معاونت کی۔ پیر کو لیگ کے مزید دو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پاکستان واپڈاکا مقابلہ کراچی یونائیٹڈ سے رات 8 بجے ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے درمیان رات دس بجے کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement