لاہور میں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ جاری،41 ممالک کے 50 شوٹرز شریک

Published On 03 October,2021 10:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی، 41 ممالک کے 50 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب ہوئی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

چیمپئن شپ میں روس، فرانس، کینیا، سری لنکا، فلسطین سمیت 41 ممالک کے 50 شوٹرز شریک ہیں، پاکستان میں یہ چمپیئن شپ دوسری بار ہو رہی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ نو اکتوبرتک جاری رہے گی۔
 

Advertisement