ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور گیریژن میں جاری

Published On 05 October,2021 12:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور گیریژن میں جاری ہے، مرد اور خواتین کے کوالیفائیر میچز میں مردوں کی کیٹگری میں لیفٹیننٹ کرنل جنید ذوالفقار اور خواتین کیٹگری میں سری لنکا کی لانس کارپورل نتیشہ دامنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ (شوٹ گن) 2021ء مقابلے لاہور گیریژن کی شوٹنگ گیلری میں جاری ہیں، شوٹ گن مقابلوں میں مرد اور خواتین کے کوالیفائیر میچز ہوئے، خواتین مقابلوں میں سری لنکا کی لانس کارپورل نتیشہ دامنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، نتیشہ دامنی نے 3 راؤنڈز میں 53 پوائنٹس حاصل کئے۔

مردوں کی کیٹگری میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید ذوالفقار پہلے نمبر پر رہے، لیفٹینٹ کرنل جنید نے 65 پوائنٹس حاصل کئے۔
 

Advertisement