کامن ویلتھ گیمز کی کوئینزبیٹن ریلے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی

Published On 10 December,2021 05:58 pm

لاہور:(دنیا نیوز)کامن ویلتھ گیمز کی کوئینزبیٹن ریلے رواں ماہ کے آخری ہفتہ پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق 22 ویں کامن ویلتھ گیمز جولائی 2022میں شیڈول ہیں ،ایونٹ 28جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں منعقد ہوگا جبکہ بیٹن ریلے کے سفرکاآغاز 7 اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے ہوچکا ہے ۔

بیٹن ریلے 269 دنوں میں 90 ہزارمیل کافاصلہ طے کرتے ہوئے دولت مشترکہ کے 72 ممالک میں جائے گی ،ریلے رواں ماہ کو27 دسمبرکو تین دنوں کیلئے پاکستان آئے گی۔

کامن ویلتھ گیمزایسوی ایشن پاکستان کے صدر عارف حسن نے بیٹن ریلے کے پاکستان میں استقبال کریں گے۔