ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ،پاکستان کے طلحہ طالب نے تاریخ رقم کردی

Published On 10 December,2021 06:55 pm

تاشقند:(دنیا نیوز)پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔

تاشقند میں جاری ویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 67 کلوگرام کی سنیچ کیٹیگری میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تاہم پاکستانی ویٹ لفٹر کلین اینڈ جرک میں مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔