کامن ویلتھ گیمز کی مشعل پاکستان پہنچ گئی

Published On 26 December,2021 07:20 pm

کراچی:(دنیا نیوز) کامن ویلتھ گیمز کی مشعل پاکستان پہنچ گئی ہے۔

31 ممالک کا سفر کرنے کے بعد کامن ویلتھ گیمز کی مشعل شہر قائد پہنچ گئی ،برطانوی ہائی کمیشن سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کی جائے گی۔

سکواش لیجنڈری جہانگیر خان اور گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کوئینز بیٹن ریلے تھام کر مارچ کرینگے ،مشعل کو مزارقائد،لیاری اوردیگرمعروف مقامات کا دورہ کروایا جائے گا ۔

مولانا محمد علی جوہر پارک میں بھی مشعل کومتعارف کرایا جائے گا ،کامن ویلتھ گیمزآئندہ برس برمنگھم میں شیڈول ہیں۔
 

Advertisement