پیرس:(دنیا نیوز) سابق عالمی نمبر 1 رافیل نڈال پسلیوں میں تکلیف کے باعث 4 سے 6 ہفتے کے لیے ٹینس کی دنیا سے باہر ہوگئے ہیں۔
21 بار گرینڈ سلیم چیمپئن انڈین ویلز سیمی فائنل میں میچ کے دوران پسلیوں میں انجری کا شکارہوئے اور تکلیف میں کھیلتے رہے، فتح سے بھی ہمکنار ہوئے، ٹائٹل مقابلے میں شکست کے بعد زیادہ تکلیف محسوس کرنے لگے ۔
وطن واپسی پر انہوں نے اپنے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا جنہوں نے 31 سالہ اسپینش سٹار کو 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔