پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23 سالہ مباپے نے مزید تین سال کیلئے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ چالیس لاکھ برطانوی پاؤنڈ ملیں گے اور سالانہ اڑتالیس ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے۔
پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے مباپے نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔