ایڈنبرگ:(دنیا نیوز) اسکاٹش فٹبال لیگ میچ کے دوران منچلے تماشائیوں نے گول پوسٹ کے پاس شیشے کی بوتل پھینک دی۔
غیر ملکی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش فٹبال گراؤنڈ میں اس وقت کھیل کا مزہ کرکرا ہو گیا جب مشتعل پرستاروں نے گوپل پوسٹ میں شیشے کی بوتل پھینک دی جس کے ٹوٹنے اور ٹکڑے بکھر جانے سے کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔
سکیورٹی اور گراؤنڈ اسٹاف کے اِن ایکشن ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا، جس میں سیلٹک نے رینجرز کو دو ایک سے شکست دے دی۔