آسٹریلیا کو شکست، سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

Published On 30 March,2022 07:25 pm

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی نیشنل ٹیم کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے آسٹریلیا کو ایک، صفر سے ہرا دیا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب پانچ مرتبہ پہلے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں آخری 16 ٹیموں میں شرکت کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ 2022 رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement