جدہ:(دنیا نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر متعدد حملے کر دیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں تیل کی کمپنی آرمکو کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، حوثیوں نے سعودی تنصیبات پر متعدد ڈرون اور میزائل حملے کرنے کی کوشش کی، اکثر حملوں کو فورسز نے ناکام بنا دیا۔
ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھی جزان شہر پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا، تاہم حوثیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جدہ میں مختلف مقامات پر آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔