صنعا:(دنیا نیوز) یمن میں انسانی بحران مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یو این کے نمائندہ خصوصی برائے یمن مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ 80 لاکھ یمنی شہری امداد سے محروم ہوجائیں گے، بھوک و افلاس کے شکار یمنی شہریوں کی امداد کے لئے ہنگامی فنڈز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں فنڈز کی قلت کے باعث اقوام متحدہ کے دو تہائی امدادی پروگرامز ختم ہوچکے ہیں۔