ریاض :(دنیا نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے شہر ابہا میں ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
یمن سے بارودی مواد سے لدا ڈرون سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کی جانب آیا جسے سعودی فورسز نے مار گرایا۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈرون کا ملبہ گرنے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے، حملے کے بعد ابہا ایئرپورٹ سے پروازیں کچھ دیر کے لیے معطل رہیں، تاہم سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد آپریشن بحال کردیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔