ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں ایک ہی روز میں اکیاسی افراد کا سر قلم کر دیا گیا۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی کےمطابق سزا پانے والوں کاتعلق "اسلامک اسٹیٹ، القاعدہ، حوثی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں"سے تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا یہ دہشت گرد اہم مقامات پر حملوں اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔