لاہور:(دنیا نیوز) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کا تسلسل دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
72 ویں فیفا کانگریس میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی وفد نے فیفا حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاکستان فٹبال کی جلد بحالی کیلئے وفد اراکین نے بات چیت کی۔
فیفا نے نارملائزیشن کی مکمل سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا بھی کیا۔
وفد میں چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک، اراکین شاہد کھوکھر اور حارث عظمت شامل تھے۔
ہارون ملک نے کہا کہ پاکستان فٹبال کی بحالی کیلئے فیفا اور اے ایف سی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔