ارجنٹائن: فٹبال میچ کے بعد تماشائیوں کے کھلاڑیوں پر بوتلوں سے وار

Published On 21 March,2022 11:09 pm

بیونس آئرس:(دنیا نیوز) ارجنٹائن میں فٹبال کی روایتی حریف ٹیموں کے میچ کے بعد بپھرے تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر بوتلوں سے وار کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکا جونیئرز اور ریورز پلیٹ کے روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے والے تماشائیوں کا فُل ہاؤس تھا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سباسچین وِلا کے گول نے بوکا جونیئرز کو برتری اور پھر فتح دلائی، جس پر مدمقابل کے مداح آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے اور ہلڑ بازی کرنے لگے۔

سٹینڈز میں آگ کے گولے برسائے اور پلیئرز کو بوتلوں سے نشانہ بنایا، جس پر پولیس اِن ایکشن ہوئی اور سکیورٹی کے حصار میں ڈریسنگ روم تک پہنچایا۔