لاہور: (دنیا نیوز) انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک نے کلب بیچنے کا اعلان کردیا، رقم روس یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ نے کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے جمعے کی آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔ یہ قدم بظاہر یوکرین پر روسی حملے کے بعد کلب کو برطانوی حکومت کی طرف سے عائد کردہ کسی بھی پابندی سے بچانے کے لیے اٹھا یا گیا ہے۔
کلب کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل ہے تاہم کلب کے بہترین مفاد میں ہر قدم اٹھایا جائے گا۔