لاہور: (دنیا نیوز) افریقی نیشنز فٹبال میچ دیکھنے کے لیے کیمرون سٹیڈیم کے باہر بپھرے تماشائیوں کی دھکم پیل سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
کیمرون سٹیڈیم میں شیڈول افریقا کپ آف نیشنز میں فٹبال مقابلہ خونیں ثابت ہو گیا، روایتی حریف کیمرون اور کوموروس کا میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں نے پہلے سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے دھکم پیل شروع کر دی۔
ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام شروع کیے جانے کے باوجود آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے، موت کے اس کھیل کے باوجود سٹیڈیم میں میچ جاری رہا جو میزبان ٹیم نے دو ایک سے جیت لیا۔
فٹبال انتظامیہ نے خونیں واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔