انگلش فٹبال لیجنڈ مائیکل اوین 25 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے

Published On 23 January,2022 10:01 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) انگلش فٹبال لیجنڈ مائیکل اوین 25 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق مائیکل اوین پاکستان میں پہلے ساکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں اوین پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے پروگرام کا خاکہ پیش کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق برطانوی کھلاڑی کی صدر پاکستان اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
 

Advertisement