بھارت: کرسٹیانو رونالڈو کا انتہائی قیمتی مجسمہ نصب

Published On 29 December,2021 07:06 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز)بھارتی ریاست گووا میں سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا انتہائی قیمتی مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔

پرتگال اور حالیہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بھارت میں مقبولیت بڑھ گئی ،گو وا ریاست میں 65قیمتی پتھروں سے سپر سٹار کا مجسمہ نصب کر دیا گیا جس پر 12ہزار پاؤنڈ لاگت آئی۔

مقامی سیاسی رہنماؤں نے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے مجسمے کو نصب کرنا خوش آئند قرار دیا کہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں میں فٹبال کھیلنے کا شوق پیدا ہو گا۔
 

Advertisement