دل کی تکلیف،معروف فٹبالر سرجیو ایگویرو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 15 December,2021 07:42 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث بارسلونا کے فٹبالر سرجیو ایگویرو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سپین کے کلب بارسلونا کے معروف سٹرائیکر سرجیو ایگویرو نے دکھی دل کے ساتھ 33سال کی عمر میں فٹبال کی دنیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

ایگویرو اکتوبر کے آخر میں سینے میں تکلیف کےباعث فٹبال کی دنیا سے کنارہ کش تھے۔
 

Advertisement