جرمن فٹبال لیگ،فرینکفرٹ کی بروشیا کو شکست

Published On 16 December,2021 04:29 pm

برلن:(دنیا نیوز)جرمن فٹبال لیگ کے دلچسپ مقابلے میں فرینکفرٹ نے بروشیا کو تین دو سے شکست دے دی ہے۔

فاتح ٹیم کے سٹار کھلاڑی ڈیاچی کا 55 ویں منٹ میں گول فیصلہ کن ثابت ہوا ۔

دوسری جانب انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، آرسنل نے ویسٹ ہام یونا ئیٹڈ کو دو صفر سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم کے گیبریل اور سمتھ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
 

Advertisement