کورونا کیسز کے باعث پریمیئر لیگ فٹبال میں شیڈول میچز ملتوی

Published On 23 December,2021 08:31 pm

لندن: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پریمیئر لیگ فٹبال میں اتوار کو شیڈول میچز ملتوی کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیورپول اور لیڈز کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ کے ساتھ ویٹفورڈ اور وولوز کا میچ بھی کوویڈ کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

پریمیئر لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں میچز اتوار کو شیڈوول تھے جنہیں لیڈز اور ویٹفورڈ کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کئی کھلاڑیوں کا کویڈ19 میں مبتلا ہونے کے علاوہ بیماری اور انجریز کی وجہ سے میچز ملتوی کیے گئے ہیں۔
 

Advertisement