انگلش پریمیئر فٹبال لیگ ،لیور پول اور چیلسی کا میچ برابر

Published On 03 January,2022 05:50 pm

لندن:(دنیا نیوز)انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کےسنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ،لیور پول اور چیلسی کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔

پہلے ہاف میں دو صفر کی برتری حاصل کرنے والی ٹیم لیور پول بقیہ میچ میں ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

دوسرے ہاف میں چیلسی کے کوویک اور کرسٹن نے ایک ایک گول سکور کیا۔
 

Advertisement