کراچی: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون بین الاقوامی فٹ بال کوچز کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔
لیجنڈری فٹبالر کی دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، 26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔
مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، سٹار کھلاڑی 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔