سڈنی: (دنیا نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر دی، ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سری لنکا کے خلاف سیریز میں دورہ پاکستان کی تیاریوں کی وجہ سے شامل نہیں ہوں گے۔
آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلے نے دورہ سری لنکا کی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر، مچل مارش ، جسٹن لینگر اور دیگر سٹاف دورہ پاکستان کی تیاریوں کے لیے چھٹیاں لے گا۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی حکام سے ٹیسٹ سیریز ایک ہی وینیو پر کرا نے کے لیے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں ۔