قاہرہ:(دنیا نیوز) مصر نے افریقہ کپ آف نیشن کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔
افریقہ کپ آف نیشن کا کوارٹر فائنل میچ مصر اور کوٹ ڈی آئیور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، مقررہ وقت تک مصر اور کوٹ ڈی آئیور کی ٹیمیں ایک بھی گول سکور نہ کرسکیں ۔
میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں مصر نے حریف ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔