لندن:(دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں زیادہ کمائی کرنے کی دوڑ کرسٹیانو رونالڈو نے جیت لی، سپر سٹار کھلاڑی سالانہ 2 کروڑ 64 لاکھ پاؤنڈ کماتے ہیں۔
دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال کے کھلاڑی اپنے جوش و جذبے اور ایکشنز کی وجہ سے مرکز نگاہ نہیں ہوتے بلکہ ان کی کمائیاں بھی توجہ کی مرکز ہوتی ہیں، فٹبال پریمیئر لیگ میں زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑیوں میں کرسٹیانو رونالڈو بازی لے گئے، سپر سٹار 22 لاکھ پاؤنڈ ماہانہ کماتے ہیں۔
رونالڈو کے بعد مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی برائن کا نمبر ہے جو ہر ماہ 17 لاکھ پاؤنڈ کے مالک بنتے ہیں، مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا کی ماہانہ آمدن 16 لاکھ پاؤنڈ ہے اور اس فہرست میں ان کا تیسرا نمبر ہے۔
ریڈ شرٹس جیڈن سانچو 15 لاکھ پاؤنڈ کے ساتھ چوتھے اور انہی کے ٹیم میٹ رافال وران 13 لاکھ کی ماہانہ آمدن کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
فٹبال کے سپر میگا ایونٹ ’’پریمیئر لیگ‘‘ میں زیادہ کمانے والے ٹاپ 5 میں سے 4 کھلاڑیوں کا تعلق مانچسٹر یونائیٹڈ سے ہے جس سے انگلش کلب کی اپنی آمدن کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔