برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ کے میچ میں بپھرے تماشائی کی طرف سے ریفری پر حملہ اور کپ مار دینے کےبعد مقابلہ ختم کر دیا گیا۔
دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال میں مشتعل مداح کے عمل نے سارا مزہ کرکرا کر دیا، جرمن فٹبال لیگ میں مقامی کلبز کے میچ کا دوسرا اور آخری ہاف چل رہا تھا کہ ایک منچلے پرستار نے لائن مین ریفری کو پلاسٹک کپ دے مارا۔
ان کے زخمی ہونے پر کھیل کچھ دیر کے لیے رکا لیکن کچھ ہی دیر بعد مقابلہ ختم کر کے تماشائیوں کو سٹیڈیم سے چلے جانے کا کہہ دیا گیا، مہمان ٹیم دو صفر کی برتری کے باعث فاتح قرار پائی۔