پورٹو: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈکپ 2022 یورپ کوالیفائرز میں پرتگال نے ترکی کو تین ایک سے شکست دے دی ۔
پرتگال کے شہر پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملک نے پہلے ہاف میں دو اور آخری لمحات میں ایک گول سکور کر کے مہمان ٹیم پر سبقت حاصل کی جبکہ ترکی کی جانب سے واحد گول 25 ویں منٹ میں سکور کیا گیا۔
اہم مقابلے میں فتح کے بعد پرتگال کے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔