بیلجیئم فٹبال ٹیم کے گول کیپر کینسر کے باعث چل بسے

Published On 29 March,2022 07:48 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) بیلجیئم کی فٹبال ٹیم کے گول کیپر میگوئل وین ڈیمے کینسر کے باعث 28 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگوئل وین ڈیمے کو پہلی مرتبہ کینسر کی تشخیص پانچ سال قبل ہوئی تھی، میگوئل کے ساتھی کھلاڑیوں اور کلب انتظامیہ نے بھی گول کیپر کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ساڑھے پانچ سال گول کیپر کے لیے ناقابل یقین حد تک مشکل رہے اور انہوں نے اپنا پورا پیشہ ورانہ کیریئر بیلجیئم کی پرو لیگ سائیڈ میں گزارا۔

سال 2016/17 کی مہم سے پہلے طبی معائنے کے بعد گول کیپر کو پہلی بار خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی۔

قبل ازیں وین ڈیمے نے دو مرتبہ پہلے بھی اس مرض کو شکست دی لیکن ستمبر 2020 میں فٹبالر کو بتایا گیا کہ بیماری تیسری بار واپس آچکی ہے۔
 

Advertisement