لندن:(دنیا نیوز) دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ایک بار پھر انگلش پریمیئر لیگ جیت لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر سٹی نے دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد آخری پندرہ منٹ میں زبردست کم بیک کیا۔
لیگ کے آخری میچ میں آسٹن ولا کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، فاتح ٹیم کا مجموعی طور پر یہ چھٹا ٹائٹل ہے۔