لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں فٹ بال میچ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر جونیئر فٹ بالر کی موت واقع ہو گئی۔
میل آن لائن کے مطابق اس 13سالہ فٹ بالر کا نام سیموئیل ایکویسی تھا جو کیوالیئرز فٹ بال کلب کی طرف سے نوٹنگھم شر فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں کھیل رہا تھا۔
سیموئیل کھیل کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔ ڈاکٹرز نے فوراً گراﺅنڈ میں جا کر سیموئیل کو طبی امداد دینے اور ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ تاحال سیموئیل کے بے ہوش ہو کر گرنے اور اس کی موت ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
واضح رہے کہ رواں سال اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں 17سالہ فٹ بالر ڈائیلن رِچ کی بھی اسی طرح دوران میچ موت واقع ہو گئی تھی۔