جمائما گولڈ سمتھ زخمی ہو گئیں

Published On 18 March,2022 07:09 pm

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ اسکینگ حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمائما نے اپنی انسٹا سٹوری میں تصویر شیئر کی جس میں ان کی ناک اور بائیں آںکھ کے نچلے حصے پر واضح زخم دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن درج نہیں کیا بلکہ ایموجیز کے ذریعے ہی مداحوں کو صورتحال سمجھا دی۔

ایموجیز دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جمائما کو چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے لگی ہے۔

جمائما کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان سمیت غیرملکی مداح بھی انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کی پروڈکشن میں فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ بنائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے مرکزی کرداروں میں سجل علی، للی جیمز، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما شام ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔