عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کر گئے

Published On 27 May,2022 09:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے، وہ دس روز پہلے ایک تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

نامور کوہ پیما علی رضا نے آئندہ ماہ کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا جس کی پریکٹس کے دوران وہ 17 مئی کو مقامی پہاڑی سے پھسل کر کھائی میں گر گئے، حادثے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، علی رضا پچھلے 10 روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

نامور کوہ پیما نے پاکستان میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بُلند دنیا کے چار پہاڑوں کو 16 مرتبہ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
 

Advertisement