لاہور : (دنیا نیوز) محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا ، قومی وکٹ کیپر انگلش ٹی 20 چیمپئن شپ کے ڈیبیو پر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے۔
محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے یہ کسی بھی قومی کرکٹر کی انگلش ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے ڈیبیو پر سب سے بڑی اننگز ہے ، اس سے قبل عمر اکمل نے 2015 میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔