فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کا ایونٹ میں تیسرا نمبر

Published On 06 June,2022 06:23 pm

لاہور:( ویب ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد فائیو اے سائید ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

سوئٹزرلینڈ کے میں کھیلے جارہے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے اختتامی روز پاکستان اور میزبان ٹیم کے مابین میچ کھیلا گیا، اس مقابلے میں قومی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملائیشیا کے ساتھ گزشتہ روز میچ 5،5 سے برابر اور سوئٹزرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم فائنل میں جگہ نہ بناسکی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد پولینڈ کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیکر فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کی پہلی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ پاکستان ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہا۔

ادھر یوراگوئے کی خواتین ٹیم ہاکی فائیو کے ویمنز ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
 

Advertisement