ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 08 July,2022 12:34 pm

لندن: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں، ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں"۔

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ "آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے، ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے، مجھے بہت یاد آئے گی"۔

ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جو انکے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا۔
 

Advertisement