سرینا ولیمز کا کیریئر کے آخری یو ایس اوپن میں فاتحانہ آغاز

Published On 30 August,2022 03:32 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) سرینا ولیمز نے کیریئر کے آخری یو ایس اوپن میں فاتحانہ آغاز کیساتھ انٹری مار دی۔

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے مونٹیگرین حریف ڈانکا کووینیچ کو شکست دے دی، میچ کا سکور چھ تین اور چھ تین رہا۔

واضح رہے کہ دنیائے ٹینس کا سب سے بڑا ایونٹ یو ایس ٹینس اوپن چئمپئین شپ 2022 کا آغاز ہو چکا ہے، ٹورنامنٹ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ میں امریکہ سمیت دینا بھر سے ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور شائقین شرکت کر رہے ہیں، ٹینس کی مایہ ناز کھلاڑی سرینا ولیمز اپنی رئٹائرمنٹ کے اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں۔

Advertisement