لاہور: (ویب ڈیسک) انڈین ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بازو کی انجری کے باعث امریکہ میں ہونے والی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
ثانیہ مزرا نے امریکی اوپن 2022 سے باہر ہونے کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے کیا۔
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ آج میرے پاس اچھی خبر نہیں ہے۔ دو ہفتے قبل کینیڈا میں کھیل کے دوران میرا بازو اور کہنی زخمی ہو گئی ۔ گزشتہ روز سکین کی رپورٹ آنے سے پہلے تک مجھے اندازا نہیں تھا کہ اتنا نتیجہ سامنے آئے گا ۔
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ ہفتوں تک ٹینس نہیں کھیل سکیں گی اور وہ یو ایس اوپن سے باہر ہو گئی ہیں۔