ٹاپ سیڈ کیسپر روڈ نے سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Published On 24 July,2022 07:07 pm

گسٹاڈ: (ویب ڈٰیسک) ٹاپ سیڈ کیسپر روڈ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ کے شہر گسٹاڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 5 ناروے کے کیسپر روڈ نے سیکنڈ سیڈ اٹلی کے میٹیو بریٹینی کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 6-7 اور 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

خیال رہے کہ یہ کیسپر روڈ کے کیریئر کا نواں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔
 

Advertisement