نوواک جوکووچ نے مسلسل چوتھی مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

Published On 10 July,2022 09:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل چوتھی مرتبہ اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

جوکووچ نے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کیریوس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔ سربیا کے ٹینس سٹار نے 3 گھنٹے جاری رہنے والا یہ میچ مجموعی طور پر 1-3 سے جیتا۔ پہلے سیٹ میں انہیں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے دیگر سیٹس 3-6، 4-6 اور 6-7 سے اپنے نام کیے۔

خیال رہے کہ یہ نوواک جوکووچ کے کیریئر میں ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ وہ سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے والوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سربیئن ٹینس سٹار نے کیریئر میں 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے انہوں نے اس کے ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اکیس گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد جوکووچ نڈال کے ریکارڈ سے ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔

Advertisement