سنسناٹی: (ویب ڈیسک) سٹیفانوس سٹسپاس، بورنا چوریچ، کیرولین گارشیا اور پیٹرا کویٹووا نے شاندار کارکردگی کی بدولت سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سنسناٹی میں جاری ہیں، ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس نے ٹاپ سیڈ روس کے ڈینیئل میڈویڈیو کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-3 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کے بورنا چوریچ نے برطانیہ کے کیمرون نوری کے خلاف بآسانی 2-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کی کیرولین گارشیا نے روس کی ارینا سبالینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 6-4 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے امریکا کی میڈیسن کیز کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-6، 4-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔