نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست میں یو ایس اوپن کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دوں گی۔
سرینا ولیمز نے غیر ملکی جریدے میں شائع مضمون میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ سرینا نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے خاندان اور کاروبار پر توجہ دیں۔
23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن نے کہا کہ انہیں مارگریٹ کورٹ کا 24 گرینڈ سلام ٹائٹل کا ریکارڈ نہ توڑنے پر افسوس ہے۔
سرینا ولیمز کو اپنے کیرئیر میں ومبلڈن اور آسٹریلین اوپن سات سات بار اور یو ایس اوپن چھ دفعہ جتینے کا اعزاز حاصل ہے۔