اوہائیو: (ویب ڈیسک) سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین رافیل نڈال سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
رواں سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں کروشین ٹینس سٹار بورنا کورک نے ہسانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دی۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں 25 سالہ کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن 36 سالہ رافیل نڈال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 (9-11)، 6-4 اور 3-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔