جارجینا نے کرسمس پر رونالڈو کو رولز رائس گاڑی گفٹ کردی

Published On 26 December,2022 11:34 pm

لزبن: (ویب ڈیسک)دنیائے فٹبال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو انکی پارٹنر جارجینا نے کرسمس پر رولز رائس گاڑی گفٹ کردی۔

رونالڈو فٹبال ورلڈکپ کے بعد فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ رونالڈو کو ان کی پارٹنرجارجینا روڈریگیز نے کرسمس کے موقع پر مہنگی ترین گاڑی رولز رائس کا تحفہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو تحفے میں دی گئی گاڑی کی مالیت ڈھائی لاکھ پاؤنڈ ہے ،پارٹنر کی جانب سے دی گئی سرخ ربن میں بندھی رولز رائس کو دیکھ کر رونالڈو حیران ہوگئے۔

رونالڈوں نے اپنے انسٹاگرام پر سٹوری میں گاڑی میں موجود فیملی کی تصویر لگا کراپنی پارٹنر کا شکریہ ادا کیا۔مہنگی گاڑی میں بیٹھی رونالڈو فیملی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔