کابل : (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکے میں پولیس چیف سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بدخشاں کے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونیوالوں میں ایک صوبائی پولیس سربراہ بھی شامل ہے۔دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔